وفاقی وزیرِ پیٹرولیم سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات
لاہور( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل سے ایک اہم ملاقات میں سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار بنانے اور تاجر برادری کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ملاقات میں ملکی کاروباری ماحول، سرمایہ کاری میں سہولت کاری اور توانائی کی فراہمی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمان نے موجودہ علاقائی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے شدید بحران کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر وزارتِ پیٹرولیم کی انتظام کاری کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
انہوں نے وفاقی حکومت کی مؤثر سفارت کاری کی تعریف کرتے ہوئے صنعتوں کو درپیش کلیدی مسائل کے حل کے لیے تاجر برادری کی جانب سے اہم تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔
