اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم فوری بحال کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
اسلام آباد( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے حکومت سے گڈز ایکسپورٹرز کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم فوری بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ریجیم کے خاتمے نے ملکی برآمدی شعبے کو شدید مالی اور انتظامی بحران سے دوچار کر دیا ہے
عاطف اکرام شیخ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی آر ختم ہونے سے برآمد کنندگان پر طویل کاغذی کارروائی ڈاکومنٹیشن اور قانونی تقاضوں کا بوجھ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گیا ہے
جبکہ آڈٹ کے نام پر ہراساں کیے جانے کے واقعات اور ٹیکس سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ معاشی بحالی اور تاجر برادری کی سہولت کے لیے اس پالیسی کو فوری واپس لے کر ایف ٹی آر کو حتمی واجب الادا رقم کے طور پر بحال کیا جائے
