اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نووا پاستا کمپنی کے 28 محنت کش ڈیڑھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا فیز 2 میں قائم فوڈ کمپنی نووا پاستا کی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر بکنگ اسٹاف کو گزشتہ 50 دنوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث متاثرہ محنت کشوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے
متاثرہ ملازمین کے مطابق کمپنی نے مارچ 2026 میں اچانک اپنے ڈسٹری بیوٹرز کا نیٹ ورک بند کر دیا تھا۔ اس بندش کے وقت 28 آرڈر بوکرز نے کمپنی کے لیے اہم کمرشل آرڈرز بک کر رکھے تھے
ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن بند ہونے کے بعد سے کمپنی انتظامیہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر سے کام لے رہی ہے اور ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود صرف طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں ، متاثرین نے محکمہ محنت سندھ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
