May 28, 2026

 لپٹن ٹی فیکٹری کے مزدور سراپا احتجاج ، چارٹر آف دیمانڈ منظور کرنے کا مطالبہ

  لپٹن ٹی فیکٹری کے مزدور سراپا احتجاج ، چارٹر آف دیمانڈ منظور کرنے کا مطالبہ

خانیوال ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل ٹی ورکرز یونین کی جانب سے 18 لپٹن ٹی فیکٹری خانیوال کے مرکزی گیٹ کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور مزدوروں کے حقوق کے لیے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں فیکٹری محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یونین قائدین راؤ راشد اور مختیار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس سے چارٹر آف ڈیمانڈ کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس سے ورکرز تنخواہوں میں اضافے اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

 انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مزدوروں کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، یہ قانونی جدوجہد اور احتجاجی تحریک جاری رہے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp