May 31, 2026

پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے کے لیے اہم ریگولیٹری اور مالیاتی اقدامات کی منظوری

 پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے کے لیے اہم ریگولیٹری اور مالیاتی اقدامات کی منظوری

اسلام آباد( لیبر نیوز کارمرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز  کی نجکاری کے پہلے مرحلے فرسٹ کلوزنگ کے نفاذ کے لیے تمام ضروری قانونی اور مالیاتی اقدامات کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ نجکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بورڈ کے 252 ویں اجلاس کی صدارت وفاقی مشیر محمد علی نے کی، جس میں ارکان نے قومی ایئرلائن کے خریدار کو انتظامی کنٹرول منتقل کرنے کے حوالے سے پہلے مرحلے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران، مالیاتی مشیر نے بورڈ کو شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ میں درج پیشگی شرائط کی تکمیل پر بریفنگ دی۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے لیے ضروری تمام اہم ریگولیٹری، مالی اور ٹرانزیکشن سے متعلق تقاضے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

پی سی بورڈ نے اب تک کی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نجکاری کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے درکار قانونی اقدامات کی اجازت دی۔ بورڈ نے عزم دہرایا کہ نجکاری کا پورا پروگرام شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ پائیدار معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp