May 28, 2026

بلوچستان میں روڈ تعمیر کرنے والے دو مزدور اغوا، مزدور تنظیموں کا بازیابی کا مطالبہ

 بلوچستان میں روڈ تعمیر کرنے والے دو مزدور اغوا، مزدور تنظیموں کا بازیابی کا مطالبہ

کوئٹہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  بلوچستان کی تحصیل تھل چوٹیالی میں سڑک کی تعمیر پر مامور دو مقامی محنت کش مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کر لیا گیا ہے

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے میں محنت کشوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور بڑھتی ہوئی بدامنی کا تسلسل قرار دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے مزدوروں کی شناخت وزیر خان ولد محمد نواز اور امین اللہ ولد اسد شاہ ترین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں محنت کش روزانہ کی بنیاد پر سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام ختم کر کے شام کو گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے سے لاپتہ ہو گئے واقعے کے بعد سے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت اور بے بسی کا شکار ہیں

مزدور فیڈریشن نے ریاستی اداروں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں مزدوروں کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر صوبے بھر میں مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp