اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کوکا کولا مزدوروں کے جرمن ٹریڈ یونین رہنما جون بوتیلا کی مدت ملازمت مکمل
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان میں کوکا کولا کے محنت کشوں کی سال دو ہزار چار سے دو ہزار دس تک جاری رہنے والی تاریخی جدوجہد کے مربی اور جرمنی کی فوڈ ورکرز تنظیم این جی جی کے ممتاز رہنما برادر یاں بوتیلا اگلے ماہ اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن اور بین الاقوامی لیبر یونین آئی یو ایف کے اشتراک سے چلنے والی اس تحریک میں انہوں نے پاکستانی مزدوروں کے بنیادی حقوق کے لیے عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی۔
اس طویل اور پرتشدد دور میں جب مقامی مزدوروں کو شدید انتظامی دباؤ اور رکاوٹوں کا سامنا تھا برادر بوتیلا نے بین الاقوامی یکجہتی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے پاکستانی یونین کو ایک مضبوط اور مؤثر تنظیم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کوکا کولا یونین پاکستان کے عہدیداران نے انہیں الوداعی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ وہ اگلے ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم پاکستان کے یونین اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی لازوال خدمات اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے دکھائی گئی یکجہتی ہمیشہ پاکستانی مزدوروں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
