June 2, 2026

ممتاز مزدور رہنما قموس گل خٹک مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت، مزدور رہنماوں کی شرکت

 ممتاز مزدور رہنما قموس گل خٹک مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت، مزدور رہنماوں کی شرکت

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آر بی ورکرز یونین نے ملک کے ممتاز اور نڈر مزدور رہنما قموس گل خٹک مرحوم کی یاد میں  کراچی پریس کلب میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا ،

جس میں مختلف ٹریڈ یونینز، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تعزیتی پروگرام کی نظامت کے فرائض آر بی پاک ورکرز یونین کے جوائنٹ سیکریٹری فیصل سعید نے ادا کیے

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر مختار حسین اعوان، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ناصر منصور، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی جنرل سیکریٹری زہرا خان، ایچ آر سی پی کے سعید بلوچ، نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور مرحوم کے صاحبزادے و متحدہ لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر آصف خٹک سمیت دیگر نے قموس گل خٹک کی حیات و جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی

مقررین کا کہنا تھا کہ قموس گل خٹک پاکستان کی تاریخ کے ان عظیم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک عام مزدور کی حیثیت سے کیا اور پھر اپنی پوری زندگی محنت کشوں کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے کہا کہ لاکھڑا کول مائنز کے کان کنوں کو منظم کرنے، ان کی ای او بی آئی  اور سیسی میں رجسٹریشن کرانے اور اجتماعی معاہدوں کے ذریعے مراعات دلانے میں ان کا کردار تاریخی تھا،

 جس کی بدولت وہ مزدوروں میں بابائے لاکھڑا کے لقب سے معروف ہوئے۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ اور سیسی کے گورننگ باڈی ممبر کی حیثیت سے بھی مزدوروں کو ریلیف دینے کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی تعزیتی ریفرنس میں بادشاہ خان، ڈائریکٹر سیسی وسیم جمال اور عثمان سمیت محنت کشوں کی کثیر تعداد موجود تھی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp