July 28, 2026

الکرم ٹیکسٹائل میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج کا انتباہ

 الکرم ٹیکسٹائل میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج کا انتباہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان کے ممتاز صنعتی ادارے الکرم ٹیکسٹائل کی جانب سے مئی کی تاریخ گزرنے کے باوجود ملازمین کی تنخواہیں روکنے پر مزدور تنظیموں نے شدید غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے لیبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے

مزدور رہنما عمران خان یوسف زئی نے انتظامیہ کی اس پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور محکمہ محنت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

مزدور رہنما کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری شدید معاشی بحران اور کمر توڑ مہنگائی کے دور میں تنخواہوں کی بندش سے محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور وہ بچوں کی فیسیں اور مکانات کے کرائے ادا کرنے سے قاصر ہیں

انہوں نے الکرم ٹیکسٹائل انتظامیا کو خبردار کیا کہ اگر کارکنوں کی جائز اور قانونی اجرت فوری طور پر ادا نہ کی گئی تو فیکٹری گیٹ پر مظاہروں سمیت ملک گیر مزدور تحریک اور احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp