May 31, 2026

پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل واپس لینے کا مطالبہ، اپٹما کا مریم نواز کو خط،

 پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل واپس لینے کا مطالبہ، اپٹما کا مریم نواز کو خط،

لاہور( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن  نے پنجاب حکومت سے ‘پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2026’ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے 6 مئی کو منظور ہونے والے اس بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے برآمدی صنعت کے لیے مارشل لا قرار دیا ہے۔

بل کے تحت پنجاب میں تیار، درآمد یا برآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 0.90 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ اپٹما نے خبردار کیا ہے کہ اس اضافی بوجھ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور وہ عالمی منڈی میں مسابقت کھو دیں گے، جس سے پنجاب کے کارخانے بند ہونے کا خدشہ ہے

 خط میں ٹیکس افسران کو چیک پوسٹوں کے قیام اور بھاری جرمانوں جیسے وسیع اختیارات دینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے بیوروکریٹک مداخلت بڑھے گی اور سندھ سے گزرتے وقت دہرے ٹیکس کا سامنا ہوگا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp