ایف پی سی سی آئی نے بجٹ تجاویز پیش کر دیں، ٹیکس ریلیف کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنی بجٹ تجاویز وفاقی حکومت کو پیش کر دی ہیں۔
تجاویز میں برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس ریژیم کی بحالی اور آئی ٹی برآمدات پر 0.25 فیصد رعایتی ٹیکس کی مدت کو 2035 تک بڑھانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے
چیمبر نے روپے کی قدر میں کمی کے تناظر میں چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی ٹرن اوور حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کرنے، مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس 29 سے کم کر کے 20 فیصد کرنے اور سپر ٹیکس کے خاتمے کی سفارش کی ہے۔
مزید تجاویز میں ملازم پیشہ طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس کی ابتدائی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے سالانہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ ٹیکس شرح 35 سے کم کر کے 30 فیصد کرنے کی اہم تجویز دی گئی ہے۔
