اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کیپکو پاور پلانٹ کے محنت کشوں کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ، یونین کی جدوجہد کامیاب
ملتان ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی ملحقہ تنظیم التکبیر کیپکو ایمپلائیز یونین کی جدوجہد کے نتیجے میں کوٹ ادو پاور کمپنی کی انتظامیا نے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 22.50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
پاور پلانٹ کے دوبارہ احیاء کے بعد یونین قیادت اور انتظامیا کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا گیا، جس سے طویل عرصے سے پریشان حال ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
یونین ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ملازمین کو دی جانے والی ایڈوانس تنخواہ بھی اس نئے اور اضافہ شدہ اسکیل کے مطابق ادا کی جائے گی تاکہ کارکنان اپنے خاندانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
مزدور رہنماؤں نے اس کامیابی کو محنت کشوں کے اتحاد اور یکجہتی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انتظامیا کے مثبت رویے کا خیرمقدم کیا ہے
