اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر صنعتی امن کے لیے فعال کردار ادا کریں، مزدور یونین کا مطالبہ
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اینگرو فرٹیلائزرز ڈہرکی کی تینوں سی بی اے یونینز کے عہدیداروں نے جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر ریجن اور ریجنل ڈائریکٹر لیبر حیدرآباد کا اضافی چارج سنبھالنے پر عبدالصمد سومرو سے ملاقات کی اور انہیں نئی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے محکمے کے افسر کو سندھ کی روایتی ثقافت کا عکس اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
مبارکباد دینے والوں میں اینگرو پلاٹ ٹو کے صدر محمد عالم سمیجو، مہران لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو، کنٹریکٹرز ورکرز یونین کے محمد رمضان سمیجو، اور پلاٹ ون کے صدر امید علی بگھیو سمیت دیگر مزدور رہنما شامل تھے۔
اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ اور سابق ممبر ورکرز ویلفیئر بورڈ شاہنواز شورو بھی موجود تھے۔ مزدور رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ نومنتخب ڈائریکٹر محنت کشوں کے قانونی حقوق کے تحفظ اور صنعتی امن کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے
