اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
فوڈ ورکرز فیڈریشن اور ہیومن رائٹس کمیشن کا مشترکہ مزدور حقوق مہم چلانے کا اعلان
لاہور( عامر سہیل ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر لیبر نیوز پنجاب ) پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن اوت ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ملک میں لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق کے لیے مشترکہ ملک گیر مزدور مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کے وفد کے ہمراہ فیڈریشن کے لاہور آفس کے دورے کے دوران کیا گیا دورے کے موقع پر فیڈریشن کے رہنماؤں محمد حنیف رامے اور سرور بابا نے وفد کا استقبال کیا، جبکہ قصور سے آئے ہوئے مزدور رہنماؤں ذوالفقار علی، مہر محمد ارشد اور ملک خضر حیات نے بھی ملاقات میں شرکت کی
ملاقات میں ملک کی موجودہ ابتر معاشی صورتحال اور مزدوروں کے معاشی استحصال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ نے واضح کیا کہ ان کا ادارہ محنت کشوں کو ان کے بنیادی قانونی و آئینی حقوق دلانے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔
دونوں تنظیموں نے اتفاق کیا کہ مزدوروں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور سماجی محرومیوں کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے جلد ہی مشترکہ پریس کانفرنس کے زریعے باقاعدہ احتجاجی و بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا
