سندھ اسمبلی میں چائلڈ لیبر پر بحث، قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ
کراچی ( محمد کامران ، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں چائلڈ لیبر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی جانب سے چائلڈ لیبر سے متعلق تحریک التوا پیش کی گئی جہاں ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بچوں سے مشقت لی جا رہی ہے
اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ چائلڈ لیبر سے متعلق قوانین پہلے سے موجود ہیں اور حکومت اس مسئلے سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں بچوں سے مشقت روکنے کے لیے قانون سازی کی گئی تھی۔
اجلاس کے دوران ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو مشقت سے نکال کر تعلیم اور بہتر مستقبل کی طرف لانا ضروری ہے۔ بعد ازاں اسپیکر نے تحریک مسترد کر دی
اجلاس کے دوران اسپیکر نے بتایا کہ متعلقہ وزیر سعید غنی 27 مئی تک چھٹیوں پر ہیں۔ عامر صدیقی نے کہا کہ کراچی میں چائلڈ لیبر ہورہی ہے، بچوں سے کام کروایا جاتا ہے جبکہ قوانین موجود ہونے کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔
