June 2, 2026

ریلوے میں اصلاحات کے ثمرات مزدوروں تک پہنچائے گے، وزیر ریلوے

 ریلوے میں اصلاحات کے ثمرات مزدوروں تک پہنچائے گے، وزیر ریلوے

xr:d:DAFFKjj5rKU:4,j:29864172783,t:22070110

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کیرج ورکشاپ اور لوکو ورکشاپ مغلپورہ کا دورہ کرتے ہوئے کوچز کی تیاری، مرمت اور تیاری کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریلوے کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

وفاقی وزیر نے گاڑیوں کی ترسیل کے لیے تیار کی جانے والی خصوصی بوگیوں کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ تیاری کے معیار اور پرزہ جات کے انتخاب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے خریداری کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے پر بھی زور دیا

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں جاری اصلاحات کے ثمرات براہِ راست مزدوروں تک پہنچائے جائیں گے۔ دورے کے دوران انہوں نے ورکشاپ میں موجود مزدوروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور خدمات کو سراہا

دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر اور ریلوے کے سربراہ نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp