June 2, 2026

ٹھٹھہ کوئلہ کان حادثہ، مٹی کا تودہ گرنے سے چار مزدور جاں بحق

 ٹھٹھہ کوئلہ کان حادثہ، مٹی کا تودہ گرنے سے چار مزدور جاں بحق

ٹھٹھہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  جھرک میٹنگ ریلوے سٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کان کے اندر کام کے دوران پیش آیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں

جاں بحق ہونے والوں میں ضیاء اللہ، نور محمد، عرفان اللہ اور سائیں داد شامل ہیں جبکہ زخمی مزدوروں میں محمد حسین، نجیب اللہ، ملک زادہ، نعمت اللہ اور گل حسن شامل بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر کوٹری اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے ملبہ ہٹانے اور مزدوروں کو نکالنے کے عمل میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp