June 2, 2026

پاک ایران بارڈر کے علاقے میں فائرنگ، دو مزدور جاں بحق، پانچ شدید زخمی

 پاک ایران بارڈر کے علاقے میں فائرنگ، دو مزدور جاں بحق، پانچ شدید زخمی

گوادر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاک ایران سرحدی علاقے کنٹانی ہور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سات مزدور علاقے میں کام میں مصروف تھے کہ حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں شاہ زیب ولد ممتاز اور سعود ولد ثناء اللہ موقع پر ہی جان سے گئے جبکہ حضور بخش، قادر بخش، بابر، سترام داس اور دارمشے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp