June 2, 2026

ورکر ویلفیئر بورڈ کے واجبات نہ ملنے پر 300 طلبہ کا تعلیمی مستقبل خطرے میں

 ورکر ویلفیئر بورڈ کے واجبات نہ ملنے پر 300 طلبہ کا تعلیمی مستقبل خطرے میں

پشاور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ورکر ویلفیئر بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے کے اسکالرشپ فنڈز جاری نہ کیے جانے کے باعث کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں زیرِ تعلیم 300 سے زائد طلبہ کے مستقبل پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں

یہ طلبہ فیکٹری مزدوروں کے بچے ہیں جو مختلف تعلیمی وظائف کے تحت انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق فنڈز کی عدم ادائیگی سے ہاسٹل، امتحانات اور آئندہ سمسٹر کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ بعض اخراجات اپنے وسائل سے برداشت کر رہی ہے

متاثرہ طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فنڈز کے اجرا میں تاخیر کی جا رہی ہے اور اگر واجبات فوری ادا نہ کیے گئے تو احتجاج کیا جائے گا طلبہ اور والدین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp