ملی لیبر فیڈریشن کا محکمہ محنت کرپٹ افسران کے محاسبے کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ محنت کے سرکاری محکموں میں موجود بیوروکریسی اور کرپٹ افسران محنت کشوں کا جائز حق کھا رہے ہیں، جس کا فوری محاسبہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی دولت لوٹنے والے لٹیروں اور بیوروکریسی کے کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے اور محنت کشوں کو سرمایہ دارانہ نظام کے شکنجے سے نجات دلائی جائے۔ جب تک لٹیروں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اور دولت کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوتی، ملک میں معاشی استحکام محض ایک خواب رہے گا.
فیصل علی بلوچ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی ناہمواری پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاشی استحصال کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح پر وسیع کیا جائے گا انہوں نے حکمران طبقے کی تعیشات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مزدور ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، جو سماجی و معاشی انصاف کا کھلا قتل ہے۔
