لیبر اسکوائر کے پلاٹس اور میڈیکل پینل کا تنازع, سینکڑوں ملازمین پریشان
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے لیے طبی سہولیات اور رہائشی پلاٹس کی عدم فراہمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ کے مطابق لیبر اسکوائر سائٹ کے 40 ملازمین پے آرڈر جمع کروانے کے باوجود برسوں سے الاٹمنٹ لیٹرز کے منتظر ہیں
یونین رہنماء منتخب عالم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو پروفارما پروموشن نہیں دی جا رہی جس سے ان کی پنشن اور دیگر مراعات متاثر ہو رہی ہیں۔
یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ انشورنس کے نام پر محض دکھاوا کرنے کے بجائے عملی طور پر علاج کی سہولیات بحال کی جائیں اور برسوں سے جمع پونجی داؤ پر لگانے والے ملازمین کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق دیے جائیں
دوسری جانب سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث دل کے مریضوں کے لیے اہم ترین ہسپتال این ائی سی وی ڈی سمیت دیگر بڑے نجی ہسپتالوں کو میڈیکل پینل سے نکال دیا گیا ہے، جس سے بورڈ ملازمین کا علاج معطل ہو گیا ہے۔
