June 2, 2026

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی لیبر یونین انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج

 سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی لیبر یونین انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج

 

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے بورڈ انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کے احکامات کے باوجود ملازمین کے جائز مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا

یونین کے صدر ایم منتخب عالم کی جانب سے سیکرٹری بورڈ کو لکھے گئے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایجوکیشن سیکشن میں جونیئر ملازمین کو نوازتے ہوئے گریڈ 17 میں ترقیاں دے دی گئیں، جبکہ سینئر سٹینو ٹائپسٹ جیسے مستحق ملازم تاحال اپنے حق سے محروم ہیں

خط میں سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2006 اور 2007 کے اساتذہ کے ٹائم اسکیل کے بقایاجات اور میڈیکل بلز کی ادائیگی عید الاضحیٰ سے پہلے یقینی بنائی جائے۔

پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، سی پی فنڈ اور چھوٹے عملے کی وردیوں جیسے مسائل حل نہ ہوئے تو ملازمین سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp