May 31, 2026

ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر میر شکر خان رئیسانی انتقال کر گئے

 ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر میر شکر خان رئیسانی انتقال کر گئے

کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  بلوچستان میں محنت کشوں کی توانا آواز اور ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر میر شکر خان رئیسانی مختصر علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

 وہ طویل عرصے سے بلوچستان کے ہزاروں مزدوروں کے حقوق کم از کم اجرت کے نفاذ اور کان کنی سمیت دیگر خطرناک شعبوں میں کام کے محفوظ ماحول کے لیے عملی جدوجہد میں مصروف تھے

میر شکر خان رئیسانی لیبر یوز سے بطور کالم نگار بھی وابستہ تھے جہاں وہ اپنے قلم کے ذریعے مزدور دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے تھے

ان کے انتقال پر ملک بھر کی مزدور تنظیموں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن، مہران لیبر فیڈریشن، اور سندھ لیبر فیدریشن، لیبر رائیٹس کمیشن اف پاکستان، پاکستان لیبر فورس، ٹرانسپرنسی لیبر آف پاکستان سمیت دیگر مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے اسے مزدور تحریک کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے

 مزدور رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ شکر خان رئیسانی کی وفات سے بلوچستان کے محنت کش ایک مخلص ہمدرد سے محروم ہو گئے ہیں۔

لیبر نیوز انتظامیہ نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp