اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ایف پی سی سی آئی کے صدر کا ایشیا پیسیفک ریجن کے ویبنار سے خطاب
اسلام آباد ( لیبر نیوز کارمرس ایند ٹریڈ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز کے ایک اعلیٰ سطح ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو خطے کا اہم تجارتی مرکز قرار دیا ہے
اس سیشن میں ایشیا پیسیفک خطے کے 60 سے زائد کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے میکرو اکنامک اشاریوں پر روشنی ڈالی۔
عاطف اکرام شیخ نے شرکاء کو زراعت، آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افراطِ زر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے
انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کلیدی کردار اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے مثبت جائزوں کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ جیو پولیٹیکل چیلنجز کے باوجود پاکستان وسطی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے درمیان ایک قدرتی تجارتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
