اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
چینی تجارتی وفد کا دورہ ایف پی سی سی آئی؛ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
لاہور( لیبرنیوز کارمرس ایند ٹرید ڈیسک ) چین کے 30 رکنی اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد نے رواں ہفتے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس کا دورہ کیا،
جہاں پاکستانی کاروباری برادری کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی کمپنیوں اور پنجاب کے مختلف چیمبرز کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کو چین کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کا اسٹریٹیجک پل قرار دیتے ہوئے گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پاکستانی مندوبین نے چینی سرمایہ کاروں کو ‘میڈ ان پاکستان’ لیبل کے ذریعے یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل کرنے کی دعوت دی
وفد کو اسپیشل اکنامک زونز میں 10 سالہ ٹیکس چھوٹ اور پنجاب کی زرعی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس دورے کو اقتصادی تعاون کے نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے۔
