سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی شکایات، مزدور رہنما صوبائی وزیر محنت کے پاس پہنچ گئے
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی مبینہ بدانتظامی اور فنڈز کے حصول میں حائل رکاوٹوں کے خلاف مزدور رہنماؤں نے صوبائی وزیر محنت منشاء اللہ بٹ سے اہم ملاقات کی ہے۔
وفد نے وزیر محنت کو آگاہ کیا کہ بورڈ میں محنت کشوں کے جائز واجبات، بشمول ڈیتھ اور میرج گرانٹس کے چیکس طویل عرصے سے التوا کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مزدور طبقے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
مزدور رہنماؤں نے شکایت کی کہ ایک طرف سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں علاج کے لیے طویل قطاریں اور ریفرل سسٹم کی پیچیدگیاں محنت کشوں کے لیے پریشانی کا بارعث بن چکی ہیں، تو دوسری جانب صنعتی علاقوں میں کم از کم اجرت کے قانون پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا
ملاقات کے دوران قائد اعظم فیکٹری ایریا اور دیگر صنعتی زونز میں فیکٹری مالکان کی جانب سے منیمم ویجز کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا
صوبائی وزیر نے مزدور رہنماؤں کے تحفظات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ رکے ہوئے چیکس کی فوری ادائیگی اور ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
