August 1, 2026

خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سروس رولز میں ترامیم؛ اہم اجلاس منعقد

 خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سروس رولز میں ترامیم؛ اہم اجلاس منعقد

پشاور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کی رولز امینڈمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شعیب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کے سروس رولز اور ریگولیشنز میں ترامیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فہیم، انجینئر سلمان احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایجوکیشن ونگ اور ٹیکنیکل و وکیشنل ونگ کے سروس رولز تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، جبکہ لیبر کالونیوں کے قواعد و ضوابط کا ابتدائی مسودہ  تیار کر کے نظرثانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 یہ کمیٹی حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ قانون و انسانی حقوق کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے تاکہ ادارے کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ حکام کے مطابق ان ترامیم کا مقصد صوبے بھر کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ادارے کی کارکردگی کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp