June 2, 2026

پاکستان ورکرز فیڈریشن وفد کی کراچی ڈاک لیبر بورڈ آمد، مزدور رہنماؤں سے ملاقات

 پاکستان ورکرز فیڈریشن وفد کی کراچی ڈاک لیبر بورڈ آمد، مزدور رہنماؤں سے ملاقات

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد محمود نے کراچی ڈاک لیبر بورڈ سی بی اے کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر احمد سعید اور سرپرستِ اعلیٰ حسین کھچی سمیت دیگر اہم مزدور رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عبدالرزاق میمن، سینئر نائب صدر بخت حیات اور ریلوے ورکرز یونین کے راؤ نسیم بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بندرگاہ کے محنت کشوں کو درپیش مسائل، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور مستقبل کی مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسد محمود نے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے عہدیداران کی محنت کشوں کے لیے جاری جدوجہد کو سراہا، جبکہ دیگر رہنماؤں نے فیڈریشن کی سطح پر بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس ملاقات کو کراچی میں مزدور تحریک کی مضبوطی اور یکجہتی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp