August 1, 2026

آئی ایل او حکام اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے درمیان بلوچستان میں اہم ملاقات

 آئی ایل او حکام اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے درمیان بلوچستان میں اہم ملاقات

کوئٹہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  بلوچستان میں محنت کشوں کے حقوق اور باوقار روزگار کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے وفد نے بین الاقوامی ادارہ محنت  پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، ڈائریکٹر جنرل لیبر بلوچستان اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی ہے

اس موقع پر ہونے والی گفتگو میں صوبے کے مزدوروں کو درپیش مسائل، ان کے قانونی تحفظ اور مستقبل کے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر تمام شرکاء نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود، صنعتی یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

بلوچستان کے مزدور رہنماؤں نے اس ملاقات کو صوبے میں مزدور تحریک اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ایک خوبصورت جھلک قرار دیا ہے

لیبر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے تعاون سے بلوچستان میں لیبر قوانین کے نفاذ اور محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp