ایف ایف سی میں مزدور یونین سی بی اے کے انتخابات مکمل
سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) میرپور ماتھیلومیں واقع فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ میں مزدور یونین سی بی اے کے سال 2026/2027 کے لیے تنظیمی انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے
ان انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمت علی شاہ نے چیئرمین الیکشن کمیٹی کے طور پر اپنے فرائض انجام دیے
انتخابات کے دوران محنت کشوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے حقِ رائے دہی استعمال کیا
الیکشن کمیٹی کے مطابق، تمام مراحل مروجہ قوانین اور جمہوری اقدار کے تحت طے پائے۔ نو منتخب عہدیداران نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ادارے کی ترقی اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
مزدور رہنماؤں نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر سید رحمت شاہ اور کمیٹی کی کوششوں کو سراہا ہے
