June 2, 2026

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کا پاکستانی محنت کشوں کی جبری ملک بدری پر احتجاج

 نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کا پاکستانی محنت کشوں کی جبری ملک بدری پر احتجاج

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن  نے خلیجی ممالک، بالخصوص متحدہ عرب امارات سے ہزاروں پاکستانی محنت کشوں کی جبری بے دخلی اور ملک بدری کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

 فیڈریشن کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی آڑ میں ان کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو دہائیوں سے وہاں مقیم تھے اور ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے تھے۔

این ٹی یو ایف کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر ملکی جی ڈی پی کا 10 فیصد ہیں، اور موجودہ بحران کی وجہ سے زرمبادلہ میں 4 ارب ڈالر تک کی کمی کا خدشہ ہے

بیان میں افسوس ظاہر کیا گیا کہ حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ میں مکمل ناکام رہی ہے۔ مزید برآں، ہرمز کی پٹی میں پھنسے 20 ہزار بحری عملے کی زندگیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

فیڈریشن نے متاثرہ محنت کشوں کی مدد کے لیے ایمرجنسی ڈیسک قائم کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اس انسانی المیے کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp