June 2, 2026

ملی لیبر فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا اعلان، امجد اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب

 ملی لیبر فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا اعلان، امجد اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن نے اپنی تنظیمی ساخت میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے نئے مرکزی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل علی بلوچ ملی لیبر فیڈریشن کے صدر امجد اللہ خان کو جنرل سیکرٹری جبکہ لیاقت مدد خیل کو سینئر نائب صدر (آپریشنل) اور عارف خان روہیلہ کو سینئر نائب صدر (ٹیکنیکل) کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں

دیگر اہم تقرریوں میں عارف قریشی کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، صادق تنولی اور نعمان رشید قریشی نائب صدور جبکہ مرزا اکبر بیگ جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے

تنظیم نے میڈیا کے محاذ پر متحرک ہونے کے لیے ضمیم طارق کو انفارمیشن سیکرٹری نامزد کیا گیا جبکہ فاطمہ ضمیر کو میڈیا ہیڈ اور ترجمان مقرر کیا ہے، جن کے ساتھ علی ندیم ڈپٹی میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کریں گے

 فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیم کی تشکیل کا مقصد ملک بھر میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کو تیز کرنا اور لیبر قوانین کے نفاذ کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp