مزدور کی 30 سالہ رفاقت کا اعزاز، محنت کش نور بخش کی ریٹائرمنٹ پر سونے کا تحفہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) محنت اور دیانتداری کی ایک طویل داستان آج اس وقت اپنے اختتام کو پہنچی جب آر بی پاک ورکرز یونین کے دیرینہ ساتھی نور بخش کو 30 سالہ شاندار خدمات کے بعد ایک پُروقار تقریب میں الوداع کیا گیا۔ نور بخش نے اپنی ملازمت کا تمام عرصہ بوٹ پالش لائن جیسے کٹھن شعبے میں گزارا، جہاں ان کی ثابت قدمی اور یونین سے وفاداری کو مثالی قرار دیا گیا
اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر مختار حسین اعوان اور یونین صدر اکرام اللہ جان نے نور بخش کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعزاز کے طور پر نور بخش کو روایتی سندھی اجرک، ٹوپی اور ایک تولہ سونے کا تحفہ پیش کیا
تقریب کے دوران مزدوروں نے اپنے ساتھی سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جو ان کی تین دہائیوں پر محیط محنت کا اعتراف تھا ان کی محنت اور دیانت یونین کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
تقریب کے شرکاء نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں رخصت کیا۔
