اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
فیصل آباد میں دو ارب روپے کی لاگت سے ایکسپو سینٹر بنانے کا فیصلہ
لاہور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے انڈسٹریل ایریا ‘فیڈمک میں 50 ایکڑ اراضی پر جدید ایکسپو سینٹر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تقریباً دو ارب روپے کی لاگت سے بننے والے اس سینٹر میں مقامی صنعتکار اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کر سکیں گے، جہاں بین الاقوامی خریداروں کو براہِ راست آرڈرز دینے کی سہولت میسر ہوگی۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ فاروق یوسف نے اس منصوبے کو شہر کی صنعتی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ سمیت دیگر برآمدی صنعتوں کو عالمی منڈی تک رسائی ملے گی
صنعتکاروں کے مطابق یہ مستقل پلیٹ فارم ملکی برآمدات میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
