July 24, 2026

بحری صورتحال کے باعث جہازوں کا رخ گوادر کی جانب، پہلا بڑا کارگو جہاز لنگر انداز

 بحری صورتحال کے باعث جہازوں کا رخ گوادر کی جانب، پہلا بڑا کارگو جہاز لنگر انداز

کوئٹہ ( لیبرنیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی شو لونگ گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے

16 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کارگو لے کر آنے والے اس جہاز کو خطے کی موجودہ کشیدہ بحری صورتحال کے باعث اصل راستے سے ہٹا کر متبادل کے طور پر گوادر کی طرف موڑا گیا ہے

وزیر بحری امور کے مطابق گوادر پورٹ عالمی تجارت کے لیے تیزی سے ایک محفوظ اور قابل اعتماد مرکز بنتا جا رہا ہے، جس کا ثبوت اپریل میں چار ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ہے

انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر کارگو ہینڈلنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت عالمی تجارتی نقشے پر واضح ہو رہی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp