July 25, 2026

میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کے چھٹے ایڈیشن کا اعلان، جنوری 2027 میں انعقاد

 میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کے چھٹے ایڈیشن کا اعلان، جنوری 2027 میں انعقاد

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم  نے میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کے چھٹے ایڈیشن کو 22 سے 24 جنوری 2027 تک کراچی میں منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے

کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کے دوران پی آئی بی ایف کے صدر سہیل عزیز نے بتایا کہ عوامی دلچسپی اور کاروباری اداروں کی سہولت کے پیشِ نظر نمائش کی مدت میں ایک دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری 2026 کی ایکسپو میں ریکارڈ ایک ارب روپے سے زائد کے کاروباری سودے ہوئے تھے۔ ایکسپو کا بنیادی مقصد میڈ ان پاکستان مصنوعات اور چھوٹے و درمیانے درجے کے تاجروں کو عالمی سطح پر متعارف کروانا ہے

نمائش میں خواتین کاروباری شخصیات کے لیے مخصوص ‘خدیجۃ الکبریٰ بزنس حب’ بھی فعال رہے گا تاکہ خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ دیا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp