پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آخری مراحل میں انتظامی کنٹرول 25 مئی تک منتقل ہونے کی توقع
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی مکمل نجکاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں قائم کنسورشیم نے پی آئی اے کے بقیہ 25 فیصد حصص حاصل کرنے کے ارادے سے نجکاری کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع کے مطابق ایئر لائن کا انتظامی کنٹرول 25 مئی 2026 تک نجی شعبے کو منتقل ہونے کی توقع ہے۔
اس اہم سودے کی کل مالیت تقریباً 180 ارب روپے ہے، جس میں سے 125 ارب روپے تازہ سرمایہ کاری کے طور پر ایئر لائن کی بحالی، بیڑے کی توسیع اور آپریشنل بہتری پر خرچ کیے جائیں گے
کنسورشیم کا ہدف ستمبر 2026 تک طیاروں کی تعداد بڑھا کر 50 کرنا ہے، جس سے قومی ایئر لائن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
