July 24, 2026

گندم کی ترسیل پر پابندی؛ خیبر پختونخوا کے آٹا مل مالکان کا ہڑتال کا انتباہ

 گندم کی ترسیل پر پابندی؛ خیبر پختونخوا کے آٹا مل مالکان کا ہڑتال کا انتباہ

پشاور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے پنجاب سے گندم کی ترسیل پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دے دی ہے۔

 چیئرمین نعیم بٹ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب اور سندھ میں فصل کی وافر دستیابی کے باوجود ترسیل روکنا آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہے۔

مل مالکان نے الزام لگایا کہ پنجاب کی سرحد پر غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کر کے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ غیر منصفانہ پابندی ختم نہ کی گئی تو صوبے میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے،

جس کے نتیجے میں ملیں بند اور سینکڑوں مزدور بے روزگار ہو جائیں گے۔ ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp