اینگرو فرٹیلائزر مزدور یونین کا پانچ فیصد حق کے لیے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اینگرو فرٹیلائزر بیگنگ اینڈ لوڈنگ کنٹریکٹرز مزدور یونین پلانٹ ٹو ٹی ایل نے محنت کشوں کے دیرینہ مطالبات کی منظوری کے لیے قانونی جنگ شروع کر دی ہے۔
یونین کے مطابق مزدوروں کے واجب الادا 5 فیصد فنڈ کے حصول کے لیے متعلقہ اعلیٰ حکام کو باضابطہ قانونی درخواستیں ارسال کر دی گئی ہیں۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ قدم کارکنان کو قانون کے تحت ملنے والی مراعات اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے
یونین نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آئے گا، جس سے مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو گی
محنت کشوں نے عزم دہرایا ہے کہ جائز حقوق کی فراہمی تک قانونی جدوجہد جاری رہے گی کیونکہ مزدور کا تحفظ ہی اصل ترجیح ہے۔
