سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
بلوچستان میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے نئے یونٹ کا قیام
کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بلوچستان میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور بین الاقوامی معیارات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے
کوئٹہ میں محکمہ لیبر ویلفیئر بلوچستان کے زیرِ اہتمام ‘کام کی جگہوں پر بنیادی اصولوں اور حقوق’ کے فروغ کے لیے ایک خصوصی نئے یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اس اہم تقریب کی قیادت انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیئر ٹی ٹونسٹل نے کی اس موقع پر ڈی جی لیبر بلوچستان بشیر احمد شاہوانی، ڈائریکٹر لیبر عارف عباس، چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر احد آغا اور مختلف لیبر فیڈریشنز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی
آئی ایل او کے تعاون سے قائم ہونے والا یہ یونٹ صوبے بھر میں باوقار کام کے تصور کو عام کرنے اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور لیبر قوانین کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام کرے گا۔
بلوچستان کے مزدور رہنماوں کے مطابق یہ اقدام بلوچستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں مزدوروں کے حالاتِ کار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
