June 1, 2026

لیبر موومنٹ کی جدوجہد، مرحوم محنت کش کے اہل خانہ کو گروپ انشورنس کی ادائیگی

 لیبر موومنٹ کی جدوجہد، مرحوم محنت کش کے اہل خانہ کو گروپ انشورنس کی ادائیگی

فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) فیصل آباد کی صداقت ٹیکسٹائل کے محنت کش محمد وقاص جو گزشتہ سال ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی گروپ انشورنس کی رقم 1,031,328 روپے کا چیک کمشنر معاوضہ کی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے یہ پیش رفت پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور لیگل ایڈ کلینک امن گھر کی بھرپور قانونی جدوجہد کے نتیجے میں سامنے آئی

ابتدائی طور پر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے غفلت اور تاخیر برتی گئی تھی، تاہم لیبر آفیسر اصغر پاشا کی مداخلت اور بابا لطیف انصاری کی قیادت میں لیبر رہنماؤں کے دباؤ کے بعد انتظامیہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا

مرحوم محمد وقاص کی واحد وارث ان کی بیٹی ہے، جس کے مستقبل کے لیے یہ واجبات ادا کیے جا رہے ہیں

مزدور رہنماؤں نے انتظامیہ کے اصلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات کو مزید بروقت حل کیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp