سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سیسی کوٹری اسپتال میں یومِ مزدور کی تقریب، مزدروں کو اجرک کا تحفہ
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر کوٹری ہسپتال میں محنت کش طبقے کی خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر سکندر شورو، چیئرمین چیمبر آف کامرس میاں توقیر، اور چیئرمین کاٹی خلیل بلوچ سمیت دیگر اہم افسران موجود تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الیاس رحمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
تقریب کے دوران محنت کشوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان کی محنت و لگن کے اعتراف میں روایتی اجرک اور تحائف پیش کیے گئے
مقررین نے مزدوروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں ان کا کردار کلیدی ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ ہر سطح پر یقینی بنانا ضروری ہے
تقریب کے اختتام پر محنت کشوں نے اس عزت افزائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
