July 24, 2026

نیشنل ٹیرف کمیشن کا مقامی صنعت کو غیر منصفانہ عالمی مسابقت سے بچانے کا عزم

 نیشنل ٹیرف کمیشن کا مقامی صنعت کو غیر منصفانہ عالمی مسابقت سے بچانے کا عزم

لاہور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جواد اویس آغا نے لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن تاجر برادری کے لیے مکمل طور پر اوپن ہے اور مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے ہر کیس کا فیصلہ میرٹ پر فوری کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت کمیشن نے اپنی رسائی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے تاکہ پاکستانی صنعتکاروں کو غیر منصفانہ بین الاقوامی مقابلے سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مستقبل کے تجارتی معاہدوں میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی صنعت کو نقصان نہ پہنچے۔

 انہوں نے تجویز دی کہ ایسے خام مال پر ڈیوٹی زیرو کی جائے جو ملک میں دستیاب نہیں ہے، جبکہ ڈیوٹی اسٹرکچر میں توازن اور سیکٹر وائز اپروچ اپنائی جائے تاکہ صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔ اجلاس میں مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp