August 1, 2026

محنت کش کسانوں کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ

 محنت کش کسانوں کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ

Floods in Pakistan shared by UNIC Pakistan. Photos were taken during RC Mohamed Yahya’s trip to flood affected Sialkot and Hafizabad districts of the country’s Punjab province. The RC can be seen wearing orange vest on the foreground of one of the photos.

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) حکومتِ پاکستان اور یورپی انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی) نے سندھ میں 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ دیہی خاندانوں اور محنت کش کسانوں کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے 100 ملین یورو کے قرضے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق اس منصوبے کا مقصد صوبے سندھ میں 1.7 ملین گھروں کی تعمیر نو ہے، جس میں سے یورپی بینک کی فنڈنگ سے 116,580 ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

اس اقدام سے سندھ کے دیہی علاقوں کے تقریباً 40 فیصد متاثرہ خاندان مستفید ہوں گے۔ 1.9 بلین یورو کی کل لاگت سے مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ میں عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی ادارے بھی مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں تاکہ مستقبل کی موسمیاتی آفات کے خلاف کمیونٹیز کی لچک کو مضبوط بنایا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp