July 23, 2026

پی آئی اے کی مکمل نجکاری ، فوجی فرٹیلائزر بطور شیئر ہولڈر شامل

 پی آئی اے کی مکمل نجکاری ، فوجی فرٹیلائزر بطور شیئر ہولڈر شامل

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے حصول کے لیے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے نام سے ایک خصوصی ادارہ قائم کر لیا ہے، جس میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی بطور شیئر ہولڈر شامل ہو گئی ہے۔

اب یہ ادارہ قومی ایئرلائن کے 100 فیصد حصص کا مالک ہوگا اور مستقبل میں اس کے انتظامی معاملات سنبھالنے کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

اس کنسورشیم میں فاطمہ فرٹیلائزر، اے کے ڈی گروپ اور دی سٹی اسکول سمیت دیگر بڑے ادارے شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بھی اس حصول کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد پی آئی اے کو مالی بحران سے نکال کر نجی سرمایہ کاری کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp