اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
یومِ مزدور پر ہوم بیسڈ ورکرز کا اپنی شناخت کے لیے بھرپور مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر فیڈریشن آف سندھ ہوم بیسڈ ورکرز کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں گھروں میں کام کرنے والے محنت کشوں، خواتین ورکرز اور مزدور نمائندوں نے اپنی آواز بلند کرنے کے لیے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری کامریڈ کوثر نساء نے ہوم بیسڈ ورکرز کی تنظیم سازی اور سپلائی چین میں ان کی شمولیت کے لیے فیڈریشن کی کوششوں پر روشنی ڈالی ریحانہ چانڈیو، پروین اور نجمہ نے خواتین ورکرز کے حقوق کے لیے اجتماعی جدوجہد اور اتحاد کو مضبوط بنانے پر زور دیا
سبحانہ اور کامریڈ عبدالرحمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مشکل معاشی حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری حکومتی کارروائی کا مطالبہ کیا مقررین نے واضح کیا کہ یہ ورکرز عالمی سپلائی چین کا اہم حصہ ہونے اور معیشت میں بڑا حصہ ڈالنے کے باوجود بنیادی لیبر حقوق سے محروم ہیں
پروگرام کے اختتام پر ایک پرامن احتجاج کیا گیا جس میں ہوم بیسڈ ورکرز کی قانونی شناخت، مساوی حقوق، منصفانہ اجرت اور کام کے باوقار حالات فراہم کرنے کے مطالبات پیش کیے گئے
