یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
مزدوروں کے لیے شادی گرانٹ 6 لاکھ، ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ روپے مقرر، وفاقی وزیر کا اعلان
اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے عالمی یومِ مزدور پر او جی ڈی سی ایل یونین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں کے لیے اہم مراعات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شادی گرانٹ 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے اور ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں صنعتی مزدوروں اور او جی ڈی سی ایل ورکرز کو میرٹ پر گھر اور فلیٹس دیے جائیں گے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ اور شفافیت کے لیے ڈیجیٹل ایپس متعارف کرائی گئی ہیں گزشتہ سال ساڑھے سات لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بیرونِ ملک روزگار فراہم کیا گیا
چوہدری سالک حسین نے مزدوروں کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے انہیں عزت اور منصفانہ اجرت کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا
