May 2, 2026

یوم مئی جلسہ ، محنت کش لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا نے 85 ہزار روپے اجرت کا مطالبہ کردیا

 یوم مئی جلسہ ، محنت کش لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا نے 85 ہزار روپے اجرت کا مطالبہ کردیا

تخت بھائی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  عالمی یومِ مزدور کے موقع پر محنت کش لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام لیبر کالونی ہال میں ایک بڑی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں ابرار اللہ خان، شیرزادہ خان، اور ہوم بیسڈ وومن ورکرز یونین کی صدر تاج مینہ سمیت دیگر رہنماؤں اور مرد و زن محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

مقررین نے شکاگو کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے. تقریب میں منظور کردہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بند کارخانے کھول کر برخاست ملازمین کو بحال کیا جائے اور مزدور کی کم از کم اجرت بڑھا کر 85,000 روپے ماہانہ کی جائے

رہنماؤں نے لیبر قوانین اور فیکٹری رولز پر عملدرآمد اور مزدور اتحاد پر زور دیا تاکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معاشی جبر کا مقابلہ کیا جا سکے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp