اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پی ٹی یو ڈی سی اور یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی ریلی، مزدوروں کی رجسٹریشن کا مطالبہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن سندھ نے شکاگو کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کورنگی بلال چورنگی سے ایک مشترکہ ریلی نکالی
جلیل بھٹو کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مزدور اتحاد کے ذریعے حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا.
ریلی کے شرکاء نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق کم از کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے. مقررین نے زور دیا کہ تمام ملازمین کو ای او بی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے اور سماجی تحفظ کے قوانین کو بلا امتیاز تمام کارکنوں پر فوری لاگو کیا جائے تاکہ مزدوروں کو بڑھاپے اور بیماری میں سہارا مل سکے.
