یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
یومِ مئی پر نیشنل لیبر فیڈریشن کی تقریب، محنت کشوں کی فلاح کے بغیر ترقی ادھوری قرار
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کی
تقریب میں این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان، مرزا فرحان بیگ اور پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد کے نائب صدر جمیل اختر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی.
مقررین نے مزدوروں کو معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں اور ان کے لیے بہتر حالاتِ کار کو یقینی بنایا جائے. اس موقع پر مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا
